بچھڑ کے مجھ سے وہ کب چین سے رہا ہوگا
بچھڑ کے مجھ سے وہ کب چین سے رہا ہوگا
کبھی تو اس نے مجھے یاد بھی کیا ہوگا
لپٹ کے رویا بھی ہوگا وہ میرے قاصد سے
تمام حال مرا اس نے جب سنا ہوگا
مرے قلم کی یہ خوشبو بھی جب اڑی ہوگی
وہ حرف حق کی حمایت میں آ گیا ہوگا
کراہنے کی صدا ہوگی آسمانوں میں
کہ تیر کھا کے پرندہ کوئی گرا ہوگا
جو اہل حق ہیں صدا بولتے تو ہیں رہبرؔ
انہیں بھی سن کے تو اندازہ ہو گیا ہوگا
- کتاب : آؤروشنی کرلیں (Pg. 29)
- Author : رہبر پرتاپ گڑھی
- مطبع : مکتبہ احسان لکھنؤ (2023)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.