Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بگڑ رہے ہیں ہنسی لب پہ آئی جاتی ہے

عشرت صفی پوری

بگڑ رہے ہیں ہنسی لب پہ آئی جاتی ہے

عشرت صفی پوری

MORE BYعشرت صفی پوری

    بگڑ رہے ہیں ہنسی لب پہ آئی جاتی ہے

    ادا بھی ایسی کہ دل میں سمائی جاتی ہے

    بڑھا کے رسم محبت گھٹائی جاتی ہے

    خطا ہماری ہی یہ بھی بتائی جاتی ہے

    نگاہ ناز کی تاثیر اف معاذ اللہ

    اتر کے آنکھ سے دل میں سمائی جاتی ہے

    یہ بحر عشق میں کیسے کنارے پہنچے گی

    ابھی سے کشتئ دل ڈگمگائی جاتی ہے

    گزشتہ رات کے صدمے ابھی نہ بھولے تھے

    ستم ہے شام مصیبت پھر آئی جاتی ہے

    یہ سچ ہے ضد ہے محبت کو رازداری سے

    عیاں یہ ہوتی ہے جتنی چھپائی جاتی ہے

    چلا ہے کوچۂ قاتل میں کیا سمجھ کر دل

    یہ اپنے ہاتھوں سے شامت بلائی جاتی ہے

    قریب آیا ہے شاید بہار کا موسم

    یہ بات کیا ہے جو وحشت سمائی جاتی ہے

    کہاں وہ لطف و محبت کہاں یہ حالت ہے

    ہر ایک بات پہ تیوری چڑھائی جاتی ہے

    مجال کیا ہے جو مے کش کوئی بہک جائے

    بقدر ظرف ہر اک کو پلائی جاتی ہے

    قفس کے سامنے ہوتا ہے ذکر گلشن کا

    خبر بہار کی ہم کو سنائی جاتی ہے

    کوئی فریب ہے دھوکہ ہے چال ہے یہ بھی

    جو ہم سے رسم محبت بڑھائی جاتی ہے

    ستم ظریفی تو دیکھو کہ ساتھ وعدے کے

    قسم بھی جھوٹی مرے سر کی کھائی جاتی ہے

    الٰہی خیر ہو مشق خرام ہوتی ہے

    قدم قدم پہ قیامت اٹھائی جاتی ہے

    خفا وہ بیٹھے ہیں اغیار اس پہ بھرتے ہیں

    یہ آگ اور لگی میں لگائی جاتی ہے

    نہ پوچھو بزم میں عشرتؔ سے آرزو کیا ہے

    یہ بات کان میں چپکے بتائی جاتی ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے