بیچ محفل کے اکیلا کر دیا
بیچ محفل کے اکیلا کر دیا
اے تغافل تو نے یہ کیا کر دیا
راہ کا ہر نقش دھندلا کر دیا
تو نے کیا اے عمر رفتہ کر دیا
میں کہاں تنہا تھا جب تنہا تھا میں
تو نے آ کر مجھ کو تنہا کر دیا
وقت کے مرہم نے دل کے زخم کو
بھرتے بھرتے اور گہرا کر دیا
یہ تو طارقؔ اک تماشا گاہ ہے
کس نے اس کا نام دنیا کر دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.