بیچ یاروں کے ترے نام کا چرچا کرنا
بیچ یاروں کے ترے نام کا چرچا کرنا
مجھ کو آتا ہی نہیں پیار کو رسوا کرنا
ایک طوفان سا سینے میں اٹھایا کرنا
یاد ہے مجھ کو ترا چھت سے اشارہ کرنا
دور بستی سے ہمارا کہیں تنہائی میں
راہ ملنے کی شب و روز ہی پیدا کرنا
صبح آئے گی تو جلوے ترے دکھلائے گی
رات بھر میرا اسی موج میں جاگا کرنا
خواب آتے تھے مگر پل میں بکھر جاتے تھے
تجھ کو پانا تھا ستاروں کی تمنا کرنا
عہد و پیماں جو کیا تھا تو نبھاتے جاتے
کیا کہوں سیکھ لیا تم نے کنارا کرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.