بیج وفا کے بوتے ہیں
بیج وفا کے بوتے ہیں
پھر بھی تنہا روتے ہیں
دل میں رہنے والے لوگ
دیمک جیسے ہوتے ہیں
کچھ پانے کی حسرت میں
کیا کچھ ہم سب کھوتے ہیں
فصل گل کی خواہش میں
بنجر کھیت بھی جوتے ہیں
چور نہ گھر میں آ جائے
جگتے جگتے سوتے ہیں
ہم مشکل سے لڑتے ہیں
رونے والے روتے ہیں
خواب کے مارے بے چارے
میرے جیسے ہوتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.