بیتے ہوئے زمانے کی تصویر کھینچ کر
بیتے ہوئے زمانے کی تصویر کھینچ کر
لائی دیار یار میں تقدیر کھینچ کر
پہچان کی تلاش میں پھرتے ہیں در بدر
لائی ہے سب کو خواہش تشہیر کھینچ کر
کل رات خواب ٹوٹا تو میں سوچتی رہی
آنکھوں سے کون لے گیا تعبیر کھینچ کر
اس عالم بقا سے یوں آتی نہ میں کبھی
لائی ترے جمال کی تنویر کھینچ کر
اک بار بھی وہ مڑ کے اگر دیکھتا صدفؔ
میں روک لیتی وقت کو زنجیر کھینچ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.