بیتے لمحوں کو دوبارہ نہیں پایا کرتے
بیتے لمحوں کو دوبارہ نہیں پایا کرتے
لوٹ کر وقت کے دھارے نہیں آیا کرتے
میرے ہاتھوں سے تو ذرے بھی پھسل جاتے ہیں
ایسی مٹھی میں ستارے نہیں آیا کرتے
حد سے بڑھ جائیں تو آنکھوں سے چھلک جاتے ہیں
درد سارے ہی نہیں دل میں سمایا کرتے
چاند کے حسن سے لبریز ہوں آنکھیں جس کی
اس چکوری کو ستارے نہیں بھایا کرتے
زندہ رہنے کے طریقے نہیں آتے جن کو
ان کو مرنے کے سلیقے نہیں آیا کرتے
روٹھ جاتے تو منانے کے مواقع رہتے
اس طرح چھوڑ کے دنیا نہیں جایا کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.