بیتی باتوں کا تذکرہ مت کر
بیتی باتوں کا تذکرہ مت کر
دوست اب میں بھی تھک گیا مت کر
لوگ آنکھوں کی بات سنتے ہیں
یوں مرا ذکر ہر جگہ مت کر
آج اے دل کوئی غزل مت چھیڑ
بھر چکا زخم پھر ہرا مت کر
دیر تک انتظار کرتا رہا
جب نہ آنا ہو تو کہا مت کر
ذہن نے بار بار سمجھایا
دل نادان کا کہا مت کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.