بکھر گئے ہیں یہاں جا بہ جا بنا دیجے
بکھر گئے ہیں یہاں جا بہ جا بنا دیجے
ہمارے ہونے کا اک سلسلہ بنا دیجے
ہمارے جیسا نہیں کوئی یوں اکیلے ہیں
ہمارے جیسا کوئی دوسرا بنا دیجے
جہاں جہاں ہیں زیادہ گھٹائیے ہم کو
گھٹے ہوئے ہیں جہاں پر سوا بنا دیجے
ہماری سمت کوئی راستہ نہیں آتا
ہماری سمت کوئی راستہ بنا دیجے
عجب نہیں کہ ستاروں کو چھو کے لوٹ آئیں
یہ زلف کھولیے ہم کو ہوا بنا دیجے
اگر قیام خدا کا ہے آسمانوں پر
تو پھر زمین پہ ہم کو خدا بنا دیجے
- کتاب : صبح بخیر زندگی (Pg. 75)
- Author : امیر امام
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.