بکھرے جب خواب تو حالات نے رونے نہ دیا
بکھرے جب خواب تو حالات نے رونے نہ دیا
عمر بھر غیرت جذبات نے رونے نہ دیا
راہ پر خار تھی پھولوں سے روش سج نہ سکی
پھر بھی دشواریٔ حالات نے رونے نہ دیا
گو کہ رخصت ہوئی ست رنگ دھنک آپ کے ساتھ
ہجر کی رات میں برسات نے رونے نہ دیا
تھے وہ بے بس ستم دہر پہ جو روتے رہے
دل تھا پر عزم تو صدمات نے رونے نہ دیا
دل شکستہ تھے مگر حوصلہ رکھتے تھے کرنؔ
عشق میں غم کی روایات نے رونے نہ دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.