بن بہاراں فضا سے کیا لینا
بن بہاراں فضا سے کیا لینا
بوئے گل بن صبا سے کیا لینا
شوق ہے جب ہمارا پردہ کشا
ہم کو اس کی حیا سے کیا لینا
یہ مرا کام مجھ کو کرنے دو
تم کو رسم وفا سے کیا لینا
رات ہے میں ہوں اور طلعت وصل
مجھ کو صبح صفا سے کیا لینا
اس کو شکوہ پہ آ رہی ہے ہنسی
اس کو شکوہ سرا سے کیا لینا
دل اسے چاہتا ہے چاہے گا
مرضیٔ دل ربا سے کیا لینا
ابتدا خوب اس کے لطف کی ہے
اے سہیلؔ انتہا سے کیا لینا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.