بن تری دید کے کس طرح گزارہ ہوگا
تو نہ ہوگا تو مجھے کس کا سہارا ہوگا
آ گلے مل کے ابھی ہجر کا ماتم کر لیں
کس کو معلوم کہاں میل دوبارہ ہوگا
یا تری دید کی خواہش نے چمک بخشی ہے
یا رہ خاک نے چہرے کو نکھارا ہوگا
آج کس منہ سے گلہ کرتے ہو لٹ جانے کا
میں نہ کہتا تھا محبت میں خسارہ ہوگا
ہر نئے سال یہاں بانس نئے اگتے ہیں
اس جگہ دفن کوئی درد کا مارا ہوگا
زندگی عجز کے لمحوں میں گزارو اپنی
وقت کے شاہ بنوگے تو خسارہ ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.