بن تمہارے رہی بے قراری بہت
بن تمہارے رہی بے قراری بہت
لمحہ لمحہ رہا دل پہ بھاری بہت
یاد بن کر مہکتا رہے گا سدا
زخم اس نے دیا ہم کو کاری بہت
چال قسمت کے آگے کوئی کب چلی
پاس اپنے تھی یوں ہوشیاری بہت
رات کرفیو بھی تھا اور دھماکے ہوئے
خوف دل پہ رہا اپنے طاری بہت
دیکھتے رونقیں کیا نگر کی بھلا
سر پہ اپنے رہی ذمہ داری بہت
کیسے کرتے بتا سر کو خم ہم بھلا
بوجھ اپنا انا کا تھا بھاری بہت
نقش پا اپنے ماضی نے چھوڑے نہیں
پہلے لوگوں میں تھی وضع داری بہت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.