بن تمہارے زندگی یہ زندگی ہے ہی نہیں
بن تمہارے زندگی یہ زندگی ہے ہی نہیں
اس سے بڑھ کر عشق میں بے چارگی ہے ہی نہیں
لڑکھڑاتے یہ قدم گر تم تلک پہنچے نہیں
عاشقی میں پھر مری دیوانگی ہے ہی نہیں
آپ سنورے اور سجے یوں آئنے کے سامنے
آپ کے جیسی کسی میں سادگی ہے ہی نہیں
سامنے ہوتے ہوئے بھی آپ نظریں پھیر لیں
اس سے بڑھ کر عشق میں ناراضگی ہے ہی نہیں
عمر بھر کے واسطے اک دوسرے کے ہو گئے
اس سے زیادہ عشق کی پاکیزگی ہے ہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.