برہا کی کالی راتوں میں جب بھی دل گھبراتا ہے
برہا کی کالی راتوں میں جب بھی دل گھبراتا ہے
میں دل کو سمجھاتا ہوں اور دل مجھ کو سمجھاتا ہے
اس جیسا بے باک نہ دیکھا میں نے کوئی زمانے میں
میرا ہی دل چوری کر کے مجھ سے نظر ملاتا ہے
آئینے کو کیوں حیرت ہے دیکھ کے میرے اشکوں کو
تنہائی میں رونے سے غم کا بادل چھٹ جاتا ہے
ترک وفا کرنے کی اس کی اپنی ہی مجبوری تھی
پھر بھی اس کو دیکھ کے تنہا دل میرا بھر آتا ہے
پیار مرا تو جھٹلاتا ہے ہر اپنے بیگانے سے
ایسی باتیں کر کے میرے دل کو کیوں دہلاتا ہے
آج گھرا ہوں غم کے بھنور میں کل خوشیاں ہوں گی حاصل
موجوں سے جو ٹکراتا ہے وہ ساحل پا جاتا ہے
یہ دنیا جب زخم کوئی دیتی ہے میں ہنس دیتا ہوں
لیکن آنکھیں بھر آتی ہیں ذکر جو تیرا آتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.