بساط دہر پہ اک سخت امتحان میں ہوں
بساط دہر پہ اک سخت امتحان میں ہوں
شکستہ پر ہوں مگر پھر بھی میں اڑان میں ہوں
نہ کوئی رنگ نہ خوشبو نہ روشنی کی جھلک
بہت دنوں سے کسی ارض بے نشان میں ہوں
ترا خیال میرے رت جگوں میں شامل ہے
بچھڑ کے تجھ سے ابھی تک تری امان میں ہوں
عجب نہیں کہ زمانہ نہ پڑھ سکے مجھ کو
میں حرف حق ہوں مگر اجنبی زبان میں ہوں
ندیمؔ سوت کی انٹی فقط مری قیمت
سجا ہوا میں کسی شہر کی دکان میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.