بستر ہجر کی شکنوں پہ کہانی لکھ دے
بستر ہجر کی شکنوں پہ کہانی لکھ دے
آج کی رات مرے نام سہانی لکھ دے
بیتے سالوں کی طرح دشمن جانی لکھ دے
اب کے خط میں تو کوئی بات پرانی لکھ دے
پیاس اس ریت کی اشکوں سے بجھاؤں کیسے
خشک دریا کے مقدر میں بھی پانی لکھ دے
حسن کا ڈھلنا ضروری ہے مگر اے مالک
اس کے چہرے پہ مرے دل کی جوانی لکھ دے
خوش نویس آ کہ ترا فن بھی مہک جائے گا
برگ سرسبز پہ اک رات کی رانی لکھ دے
جتنا چاہے مجھے غم اور عطا کر لیکن
اس کے ہونٹوں پہ تبسم کی روانی لکھ دے
- کتاب : Qaus-e-Quzah (Pg. 66)
- Author : Syed Zia Alvi
- مطبع : Syed Zia Alvi (2003)
- اشاعت : 2003
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.