بوجھ غم کا اٹھا نہیں سکتا
بوجھ غم کا اٹھا نہیں سکتا
درد اپنا بتا نہیں سکتا
عشق کا روگ جو لگایا ہے
چاہ کر بھی چھپا نہیں سکتا
زندگی ہے تو غم ملیں گے ہی
حوصلوں کو ڈگا نہیں سکتا
خوب دولت کمائی ہے غم کی
مفلسی کو بھلا نہیں سکتا
جینا مرنا مرا یہیں یارو
ملک کو چھوڑ جا نہیں سکتا
ہجر میں ان کے رات بھر روئے
حال دل کو بتا نہیں سکتا
پیار انمول ہے حفاظت کر
ورنہ خود کو بچا نہیں سکتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.