بوجھ اتنا ہے میرے شانے پر
بوجھ اتنا ہے میرے شانے پر
میں کہ مجبور ہوں اٹھانے پر
دوستو مجھ سے ہو گئے برہم
بے بصر آئنہ دکھانے پر
اب اڑوں گا میں اپنی ہمت سے
لگ گئے ہیں مجھے زمانے پر
بچ کے نکلا تھا جو کبھی مجھ سے
آ گیا ہے مرے نشانے پر
آ بھی جائیں گے زیر دام آخر
یہ جو آتے ہیں ایک دانے پر
اک نظر ہے ترے تعاقب میں
اک نظر ہے مری زمانے پر
گھر بنایا تھا اور نیت سے
آ گیا ہوں میں اب جلانے پر
دنیا آئے گی بعد مرنے کے
ہم فقیروں کے آستانے پر
رفتہ رفتہ اب آ گئی تنہاؔ
زندگی موت کے دہانے پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.