بوجھ لگتی ہے زندگی مجھ کو
بوجھ لگتی ہے زندگی مجھ کو
اب تو پیاری ہے خودکشی مجھ کو
یاد آئی اگر تری مجھ کو
تھام لے گی یہ شاعری مجھ کو
اب مرا کون ہے یہاں پر جو
اپنے حصہ کی دے خوشی مجھ کو
اور اس کے سوا کمی کیا ہو
ہو گئی جو تری کمی مجھ کو
سچ تو یہ ہے غم فراق میں اب
مار ڈالے گی خامشی مجھ کو
ایک سائے نے ساتھ جب چھوڑا
خود پہ آئی تھی کچھ ہنسی مجھ کو
کیا ملا تھا مجھے محبت میں
یاد آیا ہاں بے دلی مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.