بول نہ اے مرے بھگوان نہیں ہو سکتا
بول نہ اے مرے بھگوان نہیں ہو سکتا
راستہ زیست کا آسان نہیں ہو سکتا
جس نے لوٹا ہو غریبوں کو مسیحا بن کر
کچھ بھی ہو چاہے وہ انسان نہیں ہو سکتا
حاکم شہر کے ہر داؤں سے واقف ہوا میں
اب کسی داؤں پہ حیران نہیں ہو سکتا
پڑھ کے تم ناد علی وار کرو دشمن پر
وار بے کار ہو امکان نہیں ہو سکتا
لاکھ تو شعر کہے لاکھ کتابیں چھاپے
تو کبھی صاحب دیوان نہیں ہو سکتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.