بجھ نہ جائے مرا دیا سائیں
بجھ نہ جائے مرا دیا سائیں
تیز ہونے لگی ہوا سائیں
تو ہی سن لے کہ تو ہی سنتا ہے
کون سنتا ہے پھر دعا سائیں
گھر جلانا بنا کے دنیا بھی
بند ہو اب یہ سلسلہ سائیں
اپنے دریا ہی پی نہ لے دھرتی
اب تو برسا کوئی گھٹا سائیں
مجھ تلک آ کے لوٹ جائے وہ
کون دیتا ہے یوں صدا سائیں
کچھ تو سایہ ہو سر پہ جوہرؔ کے
دھوپ کرنے لگی گلہ سائیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.