بجھا چراغ سر طاق دھر کے روئے گا
بجھا چراغ سر طاق دھر کے روئے گا
یہ وقت مجھ کو کبھی یاد کر کے روئے گا
مری ستائشی آنکھیں کہاں ملیں گی تجھے
تو آئنے میں بہت دن سنور کے روئے گا
اسے تو صرف بچھڑنے کا دکھ ہے اور مجھے
یہ غم بھی ہے وہ مجھے یاد کر کے روئے گا
میں جانتا ہوں مرے پر کتر رہا ہے وہ
میں جانتا ہوں مرے پر کتر کے روئے گا
مقام ربط کے زینے وہ جلدبازی میں
اتر تو جائے گا لیکن اتر کے روئے گا
وہ سخت جاں سہی لیکن مری جدائی میں
ظہیرؔ ریت کی صورت بکھر کے روئے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.