بجھی جاتی ہے شمع زندگی آہستہ آہستہ
بجھی جاتی ہے شمع زندگی آہستہ آہستہ
مٹی جاتی ہے دل کی روشنی آہستہ آہستہ
سر دار و رسن بھی زندگی کے گیت گاتا ہوں
یہاں تک آ گئی دیوانگی آہستہ آہستہ
تصور میں ہزاروں میکدے بنتے بگڑتے ہیں
مصیبت بن گئی ہے تشنگی آہستہ آہستہ
میں ڈرتا ہوں کہیں توہین ضبط غم نہ ہو جائے
زباں بننے لگی ہے خامشی آہستہ آہستہ
جمال دوست کی رعنائیاں انگڑائی لیتی ہیں
نکھرتی جا رہی ہے چاندنی آہستہ آہستہ
کچھ اس انداز سے فیضیؔ بہاریں رقص فرما ہیں
چمن بننے لگی ہر اک کلی آہستہ آہستہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.