برا لگتا ہے کیوں شکوہ ہمارا
برا لگتا ہے کیوں شکوہ ہمارا
نہیں شاید کوئی رشتہ ہمارا
ہمارے ہاتھ کچھ آئے نہ آئے
مگر ہوگا یہی شعبہ ہمارا
کہو تو جھوٹ بھی تھوڑا ملا دیں
اگر میٹھا نہیں لہجہ ہمارا
طواف عشق ہوتا ہے یہیں پر
بہت نزدیک ہے کعبہ ہمارا
تم آؤ تو اسے چھٹی ملے گی
تھکن سے چور ہے تکیہ ہمارا
ارے ہم تو محافظ ہیں تمہارے
تمہیں ہے کس لیے خطرہ ہمارا
ہم آئے تھے محبت کی گلی میں
بدل کر رہ گیا نقشہ ہمارا
تمہارے پتھروں کو کیا ہوا ہے
سلامت ہے ابھی شیشہ ہمارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.