برے دنوں میں مجھے یوں سنبھال سکتا تھا
برے دنوں میں مجھے یوں سنبھال سکتا تھا
وہ اپنے خواب مرے دل میں پال سکتا تھا
اسے بچانا تھا تیراک بھی نہیں تھی میں
مجھے یہ فیصلہ مشکل میں ڈال سکتا تھا
ذرا سی دیر میں اکتا گئے تھے سن کے لوگ
اسی خبر کو وہ کتنا اچھال سکتا تھا
ضرورتوں نے بھی باہیں پسار رکھیں تھیں
وہ کیسے خواہشوں کے پر نکال سکتا تھا
مزاج پوچھنے اس کے سوا سبھی آئے
کہ جس کا آنا مری موت ٹال سکتا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.