بتوں پہ اپنی جو ہم جان دیں خدا نہ کرے
بتوں پہ اپنی جو ہم جان دیں خدا نہ کرے
کہ ان کو اپنا ہم ایمان دیں خدا نہ کرے
وہ بزم غیر میں مجھ سے بگڑ کے یوں بولے
کہ تجھ کو ہاتھ سے ہم پان دیں خدا نہ کرے
وہ اپنا دیکھ کے سائل مجھے یہ کہتے ہیں
کہ تجھ کو حسن کی ہم دان دیں خدا نہ کرے
کہا جو وصل کو ان سے جھڑک کے یوں بولے
کہ تجھ سے وصل کی ہم ٹھان دیں خدا نہ کرے
غریب جان کے سنجرؔ مجھے وہ کہتے ہیں
کہ ایسے ویسوں پہ ہم جان دیں خدا نہ کرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.