بزدل ہیں تو اس رستے سے جاتے ہی نہیں ہیں
بزدل ہیں تو اس رستے سے جاتے ہی نہیں ہیں
ہم آپ کو تو کہہ کے بلاتے ہی نہیں ہیں
کھینچو گے جو دھاگا تو ادھڑ جائے گا سارا
ہم لوگ تبھی حال بتاتے ہی نہیں ہیں
زندہ نظر آنے کی نمائش پہ نہ جاؤ
ہم مرتے ہیں ہر وقت دکھاتے ہی نہیں ہیں
اس شہر کے بچوں سے کہیں کچھ تو کہیں کیا
الفاظ انہیں کوئی بھی آتے ہی نہیں ہیں
اس گھر کی صفائی میں بہت کام ہے فانیؔ
اور آپ ہیں جو ہاتھ بٹاتے ہی نہیں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.