چادر ابر میں سورج کو چھپانے کے لیے
چادر ابر میں سورج کو چھپانے کے لیے
وہ پس پردہ بھی بیٹھے نظر آنے کے لیے
میں کئی بار خفا ہو کے چمن سے اٹھا
پھر کوئی گل نکل آتا ہے بلانے کے لیے
دل کچھ ایسا تری مہکار میں ڈوبا ہوا تھا
بوئے گل آئی مجھے ہاتھ لگانے کے لیے
جانے اس جلوہ گۂ ہست میں آئے کیوں ہیں
ہم کہ خود اپنے لیے ہیں نہ زمانے کے لیے
ان کے دل میں ہے بہت درد نہاں کی دولت
جن کے سینے پہ نہیں داغ دکھانے کے لیے
اسے ہر طور مرے دل کو لہو کرنا تھا
موسم گل کو رکھا ایک بہانے کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.