Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چاہے بھلے ہوں چاہے برے ہوں ہر صورت تڑپاتے ہیں

رضی عابدی

چاہے بھلے ہوں چاہے برے ہوں ہر صورت تڑپاتے ہیں

رضی عابدی

MORE BYرضی عابدی

    چاہے بھلے ہوں چاہے برے ہوں ہر صورت تڑپاتے ہیں

    مہر و وفا کی بات نہیں ہے دوست بہت یاد آتے ہیں

    دنیا دھوکا مایا کھوٹی لوگ یہاں سب جھوٹے ہیں

    کیسی کیسی باتیں کر کے ہم دل کو بہلاتے ہیں

    دل ہی اپنا بس میں نہیں ہے دل ہی اپنا دشمن ہے

    اوروں پر الزام نہیں وہ تو اپنے بن جاتے ہیں

    کیسا ہنسنا کیسا رونا ایک تماشہ دنیا کا

    آرائش کا قمقمہ جیسے جلتے ہیں بجھ جاتے ہیں

    تیرا نام بھی لب پر لاتے اب اس واسطے ڈرتے ہیں

    لوگ بہت ہیں اور لوگوں میں افسانے ہو جاتے ہیں

    جیسی ہم پر گزری سب پر ایسی کچھ ہی گزرتی ہے

    جھوٹے سچے قصوں سے ہم کون سی بات بناتے ہیں

    یوں تو شاید کوئی ملا ہو لیکن بچھڑے کتنے دوست

    جس کو کھو دیتے ہیں گویا صرف اسی کو پاتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے