چاہے جتنا بھی فاصلہ رکھنا
دور جا کر بھی رابطہ رکھنا
پار کرنے چلے ہو دریا تو
ڈوب جانے کا حوصلہ رکھنا
ٹوٹ جانے کا ڈر ہو اس کا تو
دل کو پتھر ہی تم بنا رکھنا
یاد رکھنا جہاں یہ فانی ہے
خود کو منزل سے آشنا رکھنا
سب کا دینا جواب مشکل ہے
کچھ سوالوں کو ان سنا رکھنا
میں ہوں جتنا لٹا محبت میں
اتنا حق میں معاوضہ رکھنا
وقت کٹتا نہیں نظرؔ اب تو
کتنا مشکل ہے آسرا رکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.