Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چاہی نہ تھیں جو میں نے دعائیں مجھے نہ دو

شجو شکور

چاہی نہ تھیں جو میں نے دعائیں مجھے نہ دو

شجو شکور

MORE BYشجو شکور

    چاہی نہ تھیں جو میں نے دعائیں مجھے نہ دو

    کچھ کم نہیں ہیں اور بلائیں مجھے نہ دو

    کھولو گے کھڑکیاں تو بڑھے گی گھٹن مری

    رہنے دو ان کو یوں ہی ہوائیں مجھے نہ دو

    آئے ہو تم قریب اسی روگ کے سبب

    بیمار ہی بھلا ہوں دوائیں مجھے نہ دو

    جی چاہتا ہے کھویا رہوں اپنے آپ میں

    اتنا کرم کرو کہ صدائیں مجھے نہ دو

    قابل نہیں ہے میرا بدن جو یہ ڈھو سکے

    اپنی محبتوں کی قبائیں مجھے نہ دو

    یا میرے خواب دے دو یا لوٹاؤ میری نیند

    یہ التجا ہے اور سزائیں مجھے نہ دو

    احساس ہوتا ہے کہ ابھی جان باقی ہے

    اچھی ہے بے خودی یہ دوائیں مجھے نہ دو

    راس آیا لمس ٹھنڈی ہواؤں کا اس قدر

    منظور ہے یہ کرب ردائیں مجھے نہ دو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے