چاند آنگن میں جب اترتا ہے
چاند آنگن میں جب اترتا ہے
زرد پتوں میں رنگ بھرتا ہے
کون رکتا ہے عمر بھر کے لیے
عکس پانی میں کب ٹھہرتا ہے
کوئی کیسے کہیں پہ رک جائے
وقت ہر حال میں گزرتا ہے
حسن بے خود کو دیکھنے کے لیے
آئنہ دیر تک سنورتا ہے
حسن بے کل کی رونمائی تک
کوئی جیتا ہے کوئی مرتا ہے
اپنے جیسوں میں معتبر ہو کر
آدمی آدمی سے ڈرتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.