چاند اک رات جب بام پر آ گیا
چاند اک رات جب بام پر آ گیا
ایک بھٹکا ہوا راستہ پا گیا
اک پرندے نے جاتے ہوئے کیا کہا
پھول گلشن کا ہر ایک مرجھا گیا
فاصلے سب محبت نے کم کر دئے
تم نے آواز دی اور میں آ گیا
ایک کشتی میں سب جانور آ گئے
ایک سیلاب کتنوں کو ملوا گیا
میرے صحرا کی ویرانیاں بڑھ گئیں
اس کی بستی میں اک میہمان آ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.