چاند جب سے زمیں پر اترا ہے
دل پریشاں ہے اور بہکا ہے
کھو دیا اس نے خود کو تیرے لیے
تو جسے کہہ رہا ہے قطرہ ہے
زخم میرا نہ کیوں ہرا ہوتا
آنکھ سے پھر جو عشق چھلکا ہے
کون سمجھے گا پیاس کو میری
منتظر آج بھی یہ صحرا ہے
بے بسی میں خوشی ہے چہرے کی
سوچ کر دل پہ غم کا پہرہ ہے
چہرہ اترا ہے کیوں ترا موہکؔ
کیوں تو اتنا اداس لگتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.