چاند کی خاک چھانتے رہئے
اس حقیقت کو مانتے رہئے
رات مہکے گی چاندنی کی طرح
پھول جوڑے میں ٹانکتے رہئے
لے کے ہاتھوں میں درد کا کشکول
آس کی بھیک مانگتے رہئے
چاند دھرتی کو چوم لے شاید
دل کے روزن سے جھانکتے رہئے
ہاتھ آ جائے گی گگن کی پتنگ
ڈور سے ڈور باندھتے رہئے
چاہے موتی ملیں نہ صحرا سے
درد کی ریت چھانتے رہئے
درد دل کا یہی مداوا ہے
ہر مسرت کو بانٹتے رہئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.