چاند ستارہ چاند ستارہ ہوتا ہے
چاند ستارہ چاند ستارہ ہوتا ہے
عقل کا مارا عقل کا مارا ہوتا ہے
باپ کو وہ بھی جان سے پیارا ہوتا ہے
وہ قطرہ جو بالکل کھارا ہوتا ہے
وہ بھی ہنستا ہے اب اوروں کے دکھ پر
جس نے دکھ میں وقت گزارا ہوتا ہے
کچے اور کمزور مکانوں میں ہی نہیں
محلوں میں بھی بھائی چارہ ہوتا ہے
ان کی کتابی آنکھیں یوں ہیں حفظ کہ بس
جیسے کسی کو عم کا پارہ ہوتا ہے
اونچے محلوں میں بھی میرے قابل دوست
جیسے تیسے روز گزارا ہوتا ہے
لوگ یوںہی بے کار سمجھتے ہیں طاہرؔ
اصل میں شاعر ایک ادارہ ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.