چاند تاروں نے دل رکھا میرا
چاند تاروں نے دل رکھا میرا
ان سہاروں نے دل رکھا میرا
آج پھر دیر تک سڑک دیکھی
چند کاروں نے دل رکھا میرا
مجھ کو اچھا نہیں لگا پھر بھی
غم گساروں نے دل رکھا میرا
ہوش والوں نے مشکلیں دیں اور
بادہ خواروں نے دل رکھا میرا
پھول جب منہ پھلا کے بیٹھ گئے
یار خاروں نے دل رکھا میرا
دکھ تو یہ ہے مجھے ترے ہوتے
دنیا داروں نے دل رکھا میرا
سب نے ٹھکرا دیا مگر سوہلؔ
دل کے ماروں نے دل رکھا میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.