چاندنی چھٹکی ہوئی ہو تو غزل ہوتی ہے
چاندنی چھٹکی ہوئی ہو تو غزل ہوتی ہے
جل پری پاس کھڑی ہو تو غزل ہوتی ہے
دل نشیں کوئی نظارہ کوئی دل کش منظر
بات دلچسپ کوئی ہو تو غزل ہوتی ہے
یا کسی درد میں ڈوبی ہوئی آواز نحیف
یا کوئی چیخ سنی ہو تو غزل ہوتی ہے
شاعری نام ہے احساس کے لو پانے کا
آگ سی دل میں دبی ہو تو غزل ہوتی ہے
کوئی کھلتا ہوا چہرا کوئی غنچہ کوئی پھول
آنکھ سیراب ہوئی ہو تو غزل ہوتی ہے
درمیاں آپ کے میرے کوئی حائل ہو جائے
کوئی دیوار کھڑی ہو تو غزل ہوتی ہے
کوئی جدت کوئی ندرت کوئی پاکیزہ خیال
ہاں کوئی بات نئی ہو تو غزل ہوتی ہے
پہلے شاعر کو ملے ذہن رسا قلب گداز
پھر وہ لفظوں کا دھنی ہو تو غزل ہوتی ہے
عام حالات میں ہوتی نہیں اے تاجؔ غزل
کچھ نہ کچھ درد سری ہو تو غزل ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.