چار دن کے جسم کو مہماں کہوں
چار دن کے جسم کو مہماں کہوں
یا کسی پنچھی کا اک زنداں کہوں
عقل رکھتا ہوں تو میں بندہ نواز
آپ کی ہر بات پر کیوں ہاں کہوں
دوسری دنیا سے آ جا خواب میں
تو مجھے بیٹا کہے میں ماں کہوں
جان لوں انسانیت کیا چیز ہے
خود کو پھر اے زندگی انساں کہوں
مل گیا ہے مجھ کو میرا حوصلہ
آگے ہر مشکل کو اب آساں کہوں
جب بھی آئی ہے جھنجھوڑا ہے مجھے
کیوں نہ اس کی یاد کو طوفاں کہوں
معتبر حشمتؔ کوئی ملتا نہیں
جس کو اپنا دوست اپنی جاں کہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.