چارہ فرمائی دل رسم بتاں ہے تو سہی
چارہ فرمائی دل رسم بتاں ہے تو سہی
ابھی کچھ مہر و محبت کا نشاں ہے تو سہی
نقش پا تیرا ہے گر تو نہیں اے حشر خرام
اک نہ اک باعث آشوب جہاں ہے تو سہی
آپ سے آپ تو پیدا نہیں یہ لالہ و گل
کوئی آخر چمن آرائے جہاں ہے تو سہی
یہ بھی کہتے ہیں کہ ہے عرض تمنا بے سود
یہ بھی کہتے ہیں ترے منہ میں زباں ہے تو سہی
جلوۂ دوست کو سمجھا نہیں یہ بات ہے اور
جلوۂ دوست محیط دل و جاں ہے تو سہی
چاہئے اور تجھے کیا پئے ہنگامۂ حسن
تیرے قربان یہ سب کون و مکاں ہے تو سہی
ہم نے مانا کہ نہیں حالیؔ و مجروحؔ نہالؔ
میرؔ و غالبؔ کا یہ اعجاز بیاں ہے تو سہی
- کتاب : Jadeed Shora-e-Urdu (Pg. 899)
- Author : Dr. Abdul Wahid
- مطبع : Feroz sons Printers Publishers and Stationers
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.