چاروں اطراف یگانہ میں ہوں
چاروں اطراف یگانہ میں ہوں
جسے دیکھا یہی جانا میں ہوں
مجھ سے ملنے کو چلے آتے ہیں
لوگ کہتے ہیں زمانہ میں ہوں
تم مجھے سوچتے رہتے ہو بہت
اس کا مطلب ہے فسانہ میں ہوں
مجھے وحشت سے کوئی خوف نہیں
دشت کی سمت روانہ میں ہوں
اسے کہنا کہ چلا آئے یہاں
اس کو جاکر یہ بتانا میں ہوں
ڈرنا بنتا ہی نہیں اس کا صہیبؔ
اپنی حیرت کا نشانہ میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.