چین آتا نہیں ان سے ملاقات کئے بن
چین آتا نہیں ان سے ملاقات کئے بن
بولیں نہ وہ میں رہتی نہیں بات کئے بن
کمبخت ہواؤں نے یہ کیا کہہ دیا ان سے
کیوں ابر اڑے جاتے ہیں برسات کئے بن
مے آ گئی گھر میں یہ خبر شیخ نہ سن لیں
لوٹ آئیں گے مسجد سے مناجات کئے بن
شاید انہیں ڈر ہو میں شکایات کروں گی
آئے تھے گئے پرسش حالات کئے بن
تم ان سے کوئی بات اشاروں میں نہ کرنا
کم فہم نہ مانیں گے سوالات کیے بن
سلطان کو اپنا کوئی شہکار نہ کر پیش
چھوڑے گا نہ وہ تجھ کو قلم ہاتھ کئے بن
کیا وضع بناتے ہیں سیاست کے مشائخ
عابد نظر آتے ہیں عبادات کیے بن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.