چین دے کر درد کا سودا کیا
چین دے کر درد کا سودا کیا
اے دل ناداں یہ تو نے کیا کیا
زندگی ہو جیسے مفلس کی دوا
سر ڈھکا تو پاؤں باہر ہو گیا
کل تلک آباد تھا یہ گلستاں
کس کی وحشت نے اسے صحرا کیا
ہر طرف گرداب سے بنتے رہے
جھیل سے ساحل کو آخر کیا ملا
میرا ہادی اور مرشد میرا دل
گیان جو مجھ کو ملا اس سے ملا
ظلم کی پروائیاں جب بھی چلیں
درد پنہاں شعر میں نازل ہوا
خوش نما تھی آرزوؤں کی صلیب
جس سے اخترؔ عمر بھر لٹکا رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.