چین ملتا کہاں ہے ستائے بغیر
باز آتے نہیں وہ رلائے بغیر
تیرگی کب مٹی ہے مٹائے بغیر
روشنی کب ہوئی دل جلائے بغیر
ایک وعدہ وفا نہ کیا آپ نے
خواب میں روز آئے بلائے بغیر
دینی پڑتی ہے قربانیاں ہر قدم
رشتے نبھتے نہیں ہیں نبھائے بغیر
تم بلاؤ گے تو سر کے بل آئیں گے
گھر خدا کے نہ جائیں بلائے بغیر
اس طرح گفتگو ان کی آنکھوں نے کی
لفظ ہی مر گئے کچھ بتائے بغیر
سانحہ نہ کہیں تو کہیں کیا اثرؔ
چل دئے زندگی سے بتائے بغیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.