چل بسے جو کہ تھے جانے والے
چل بسے جو کہ تھے جانے والے
اب نہیں پھر کے وہ آنے والے
مجھ کو دکھلا دے مرا اختر بخت
چاند سورج کے بنانے والے
لوگ کہتے ہیں تمہیں راحت جان
تم تو ہو دل کے دکھانے والے
ہم سے اور بار مصیبت اٹھے
ہم تو ہیں ناز اٹھانے والے
تیری رحمت ہے غضب پر غالب
روز محشر کے ڈرانے والے
کبھی بھولے سے ادھر بھی آ جا
سونے فتنے کے جگانے والے
دل بھی مل ڈال کبھی انجمؔ کا
ارے مہندی کے لگانے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.