چلا سیر گل کو وہ سرو قد تو چمن چمن تھا نکھار پر
چلا سیر گل کو وہ سرو قد تو چمن چمن تھا نکھار پر
مرزا غلام عباس زاہر حیدری
MORE BYمرزا غلام عباس زاہر حیدری
چلا سیر گل کو وہ سرو قد تو چمن چمن تھا نکھار پر
گل و غنچہ بقۂ نور تھے تھا گمان برق بہار پر
یہی بے ثباتیٔ گلستاں تھی جبین گل پہ رواں دواں
نہ سمجھ سکے اسے نکتہ داں کہ خزاں کا دانت بہار پر
مرے دم سے ہست ہے بود ہے مرے نام سے یہ نمود ہے
یہ نظام دہر ہے رقص میں مرے ساز ہستی کے تار پر
سر شام وعدہ ہیں حسرتیں کبھی روح دل کبھی جان جاں
دم صبح برسے گی بے کسی انہیں حسرتوں کے مزار پر
یہ غلط کہ رخ پہ نقاب تھا یہ تکلفانہ حجاب تھا
وہ تو بکھری بکھری نگاہ تھی دم دید چہرۂ یار پر
یہ تو اپنا اپنا مذاق تھا یہاں عقل و ہوش کا دخل کیا
کوئی جی اٹھا ترے ظلم پر کوئی مر مٹا ترے پیار پر
زہے فکر زاہرؔ حیدریؔ یہ زمین ایسی غزل کہی
ہیں تمام شعر شگفتہ تر انہیں فوقیت ہے بہار پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.