چلے بھی آؤ کہ دل کو ذرا قرار نہیں
چلے بھی آؤ کہ دل کو ذرا قرار نہیں
خدا گواہ کہ اب تاب انتظار نہیں
نہیں کہ دل پہ محبت میں اختیار نہیں
نہیں نہیں مجھے فکر مآل کار نہیں
بقدر جوش جنوں چاک ہو گریباں کیا
بہار بھی تو بہ اندازۂ بہار نہیں
عجیب حال ہے اس دور زرگری میں کہیں
سوائے دل کوئی درد آشنائے یار نہیں
اب اور اس کے سوا احتیاط عشق ہو کیا
کہ تیرا غم مری صورت سے آشکار نہیں
نہ جانے کون سا عالم ہے یہ محبت کا
ہمیں خیال ہے اپنا خیال یار نہیں
نگاہ یار نے پہنچا دیا کہاں اخترؔ
کہ ہم کو اپنی نگاہوں کا اعتبار نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.