چلے تھے وہ سو راہ عشق کو دشوار کہتے تھے
چلے تھے وہ سو راہ عشق کو دشوار کہتے تھے
نہ ہم نے اک سنی ان کی ہمارے یار کہتے تھے
وہ کہتے تھے ہمیں تم سے محبت ہے محبت ہے
اور ایسا اک نہیں دسیوں ہزاروں بار کہتے تھے
ہمارے سیکڑوں دکھ تھے اور اس میں ایک دکھ یہ بھی
جو ہم سے ہو کے گزرے تھے ہمیں دیوار کہتے تھے
بڑے شہروں کی جانب کوچ کرنا بے وقوفی ہے
ہمارے گاؤں میں کچھ لوگ تھے ہشیار کہتے تھے
خدا نے بھی کہانی اس طرح اس سال کی لکھی
کہانی کار ہم کو بخش دے کردار کہتے تھے
بھلے ہی پیار ہو یا ہجر ہو یا پھر سیاست ہو
کچھ ایسے دوست تھے ہر بات پر اشعار کہتے تھے
شفا موجود تھی اس کی نظر میں ہر مرض کی سو
کرشمہ ساز ہم کو دیکھ لے بیمار کہتے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.