چلے گی جب محبت کی کبھی چرچا مرے پیچھے
چلے گی جب محبت کی کبھی چرچا مرے پیچھے
تمہیں بھی یاد آئے گا مرا چہرہ مرے پیچھے
تھکی آنکھیں بجھی صورت مگر اک حوصلہ لے کر
کوئی ہے دور سے چلتا ہوا آیا مرے پیچھے
اسے میں نا سمجھ سمجھوں نہیں تو اور کیا سمجھوں
مرے ہی گھر پہ جڑ آتا ہے وہ تالا مرے پیچھے
جو اس کی آنکھ میں سپنوں میں ڈھل کر کوئی رہتا ہے
تو کیسے سایا بن کر عمر بھر رہتا مرے پیچھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.